سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم اب خبر یہ ہے کہ جوڑی رشتہ ازدواج میں بہت جلد منسلک ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیارا اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اس مشہور بی ٹاؤن جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ 7 فروری تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوگی، جس میں مہمانوں کیلئے 80 کمرے بک کروائے گئے ہیں اور اُن کی سہولت کیلئے مرسڈیز، جیک باراور بی ایم ڈبلیو سمیت 70 کاریں بک کروائی گئی ہیں۔
کیارا اور سدھارتھ کی شادی کئی مشہور نام بھی نظر آئینگے جن میں شاہد کپور، میرا راجپوت، کرن جوہر، ایشا امبانی اور منیش ملہوترا شامل ہیں۔

Related Posts