آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ
آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں معاشی ٹیم سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے مذاکرات میں 2 سو ارب کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز پیش کی ہے، جس سے غریب عوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے، نجکاری پروگرام میں سست روی، گردشی قرضہ کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں کیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔آئی ایم ایف نے ڈیزل پر فوری لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں آرڈیننس پر بات چیت فائنل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ان دنوں اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات میں مصروف ہے، جس کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائدکا اضافہ، درسی کتب مزید مہنگی

معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کا بحران سر اُٹھانے کے قریب ہے، ایسے میں حکومت کو فوری سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

Related Posts