آشیانہ ہاؤ سنگ اسکینڈل: سماعت 12نومبر تک ملتوی ،شہباز شریف کوحاضری کے بعد جانے کی اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif nab court
shehbaz sharif nab court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کر دی، دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر خان نے کیس کی سماعت کی اور عدالتی حکم پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف بھی پیش ہوئے۔عدالت کے روبرو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ جھوٹا ترین کیس ہے، اس طرح کے کیسز بناکر قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جارہاہے۔

معزز جج نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد پتہ چل جائے گا کیس سچا ہے یا جھوٹا کیس کی حقیقت کیاہے؟۔شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا کہ قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کی بریت کی درخواستیں مسترد، ریمانڈ میں توسیع

اس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ ایسی باتیں وقت کا ضیاع ہیں۔شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ نوازشریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، شہباز شریف کو جانے کی اجازت دی جائے۔

اس پرعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دیدی ۔شہباز شریف کی روانگی کے بعد تین گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کارروائی 12نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Related Posts