اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز 81,287,333 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 179,760,927 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 2.809 ارب روپے کے مقابلے میں 6.368 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 326 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 74 میں مسلسل کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں پاک پیٹرولیم 13,159,970 حصص کے ساتھ 78.15 روپے فی حصص، میپل لیف 12,487,144 حصص کے ساتھ 20.50 روپے فی حصص، اور ورلڈ کال ٹیلی کام 11,869,660 حصص کے ساتھ 1.14 روپے فی شیئر پر تھیں۔

مزید پڑھیں:کرپٹو قرض دہندہ فرم نیژو پر 45 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد

پاک سروسز نے سب سے زیادہ 146.67 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 2,130.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ رنر اپ ریلائنس کاٹن رہا جس کی فی حصص قیمت 48.75 روپے اضافے کے ساتھ 698.75 روپے ہوگئی۔

Related Posts