کرپٹو قرض دہندہ فرم نیژو پر 45 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو قرض دہندہ فرم نیژو پر قانون کی خلاف ورزی پر 45 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

امریکی ریگولیٹرز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کرپٹو قرض دہندہ فرم نیژو پر قانون کی خلاف ورزی پر 45 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیژونے صارفین کو قرض رجسٹر کیے بغیر فراہم کیا اسی لئے اس پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نیژونے بھی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ماہانہ 5 ملین ڈالر جرمانہ دینے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

قبل ازیں آسٹریلیا میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی اثاثوں کو دھوکہ دہی سے حاصل کرنے اور لانڈرنگ کرنے پر 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق کرپٹو کرنسی فراڈ کا ماسٹر مائنڈ جس نے اپنے ساتھ چار اور لوگوں کو ملایا جن میں اسٹیفن ولیم بوائز، کیلی کیٹن، جارڈن کین رابنسن، اور جیمز آسٹن بیڈوز شامل تھے انھیں مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ان سب نے اکتوبر 2017 اور جنوری 2018 کے درمیان تین ماہ کے عرصے میں بلیک پول میں اپنے گھر سے سازش کی منصوبہ بندی کی۔