تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے قیمتی گھڑیاں،طلائی زیورات،ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو کہ اسلام آباد کے علاوہ لاہور فیصل آباد اور اوکاڑہ کے تھانہ جات سے قبل ازیں چالان یافتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں غلام مرتضیٰ،افتخار اور عرفان شامل ہیں،ملزمان دن کو خالی گھروں کی ریکی کرتے اور موقع ملتے ہی واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر گرفتار

Related Posts