کراچی، خودکشی کرنے والا قاتل ہر روز مرے گا۔مقتول شاہ رخ کے بھائی کا ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، خودکشی کرنے والا قاتل ہر روز مرے گا۔مقتول شاہ رخ کے بھائی کا ردِ عمل
کراچی، خودکشی کرنے والا قاتل ہر روز مرے گا۔مقتول شاہ رخ کے بھائی کا ردِ عمل

شہرِ قائد میں مقتول شاہ رخ کے بھائی جہانزیب نے بیان دیا ہے کہ قاتل نے خودکشی کی ہے، یہ سن کر خوشی ہوئی، کیونکہ میرے بھائی نے تو جامِ شہادت نوش کیا ہے، خودکشی کا مرتکب قاتل ہر روز موت سے ہمکنار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران کشمیر روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق نوجوان شاہ رخ کے قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا جس نے گرفتار ہونے کے ڈر سے خودکشی کی۔ مقتول کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کی خودکشی کو قتل کا منطقی انجام قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیرروڈ پر دلہا کے قاتل کی مشکوک خودکشی، کیس مزید الجھ گیا

مقتول کے بھائی نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں قاتل کے انجام کو پہنچنے پر مسرت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میرے شہید بھائی کی روح نے ملزم سے اپنے قتل کا بدلہ لیا ہو۔ تشویش اس بات کی ہے کہ شاہ رخ کے قتل کے باوجود ہمارے علاقے میں پولیس پٹرولنگ نہیں ہوتی۔

قبل ازیں ایس آئی یو کی جانب سے مقتول کی والدہ اور بہن کو بھیجی گئی ملزم کی تصویر کو شاہ رخ کی والدہ اور بہن نے شناخت کر لیا۔ جہانزیب اور اس کے اہلِ خانہ نے ایس آئی یو اور دیگر اداروں کا تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ قاتل نے گرفتاری کے خوف سے مبینہ طورپر اپنے سر میں گولی مار لی تھی۔ 

 

Related Posts