شاہد آفریدی کا پہلے ون ڈے میں کامیابی پرردِ عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کا پہلے ون ڈے میں کامیابی پرردِ عمل سامنے آگیا
شاہد آفریدی کا پہلے ون ڈے میں کامیابی پرردِ عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے رد عمل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کیا اور یوں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کی جیت پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

انہوں نے مزید لکھا کہ آج ہم نے کھیل کے ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، بابر، نسیم، اسامہ، حارث اور رضوان کیلئے بڑا دن، فخر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔‘

Related Posts