ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نیوز لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 256 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی، اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنالی

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے آج ڈیبیو کیا۔ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Related Posts