شہباز شریف نے مہلت مانگی مگر حافظ نعیم کا صاف انکار! خفیہ ملاقات میں کیا ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پیٹرولیم لیوی اور جماعت اسلامی کے متوقع لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان دو روز قبل ایک اہم ملاقات ہوئی جسے باضابطہ طور پر منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک دورے سے واپسی کے بعد وزیراعظم نے اپنے وعدے کے تحت حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مزید چند روز کی مہلت طلب کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جماعت اسلامی کو اپنے وعدوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا تاہم جماعت اسلامی نے مزید وقت دینے سے انکار کردیا۔ جماعت اسلامی کی قیادت نے حکومت پر واضح کیا کہ اب صرف یقین دہانیوں سے معاملہ آگے نہیں بڑھے گا بلکہ کیے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد ضروری ہے۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق پارٹی اپنے موقف پر بدستور قائم ہے۔ 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں غزہ کے حق میں بڑے اجتماع کے دوران حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ احتجاجی حکمت عملی کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts