شہباز حکومت نے وزیروں، مشیروں کی عیاشیوں کو لگام ڈالنے کی بجائے ایک بار پھر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے کمی کرتے ہوئے حاتم طائی کی قبر پر لات بھی ماردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نیا نرخ 396.65 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب یہ 394.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر 2026 سے ہو چکا ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور سپلائی کے خدشات کے پیش نظر برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








