شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7فوجی جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7فوجی جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7فوجی جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث پاک فوج کے 7جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔

جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے سپوتوں میں 36 سالہ حوالدار طارق یوسف، 34 سالہ سپاہی سلمان وقاص،26 سالہ سپاہی جنیدعلی، 27 سالہ سپاہی اعجاز حسین، 24 سالہ سپاہی محمد جواد امیر، 25 سالہ سپاہی وقار احمد اور 23 سالہ سپاہی سید ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے سید ارشد علی کا تعلق صحبت پور، محمد جواد امیر کا چکوال، وقار احمد کا میرپور خاص، اعجاز حسین کا خیرپور، جنید علی کا لیہ اور حوالدار طارق یوسف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان،دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق وطن دشمنوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts