ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی
ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لانے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

وفاقی وزیر  برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دی گئی ہے جس کی سماعت کے دوران نجی ٹی وی چینل میں فوجی بوٹ لانے کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

سیشن کورٹ کے معزز  جج سیف اللہ ہنجارہ فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار رانا نعمان ایڈووکیٹ نے 17 جنوری کو وفاقی وزیر کے خلاف درخواست میں قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

درخواست گزار نعمان ایڈووکیٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی اور پارلیمان کی توہین کی۔ وزیر آبی وسائل کے عمل سے ریاستی اداروں کے وقار کو نقصان پہنچا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لے جانے کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان کا  گزشتہ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصل واؤڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصل واؤڈا پر دو ہفتوں کیلئے ٹاک شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، واضح رہے کہ  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی۔

مزید پڑھیں: فیصل واؤڈا کی ٹاک شومیں شرکت پر پابندی عائد

Related Posts