یومِ خواتین: اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔فلم اسٹار ہمایوں سعید کا والدین کے نام پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب
بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم اسٹار اور سینئر ایکٹر ہمایوں سعید نے عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر والدین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم اسٹار ہمایوں سعید نے کہا کہ  پاکستان میں آج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ 

فلم اسٹار ہمایوں سعید نے کہا کہ تعلیم سے محروم بچوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ کی تعداد میں ہماری بچیاں شامل ہیں۔ حکومتی ادارے اور سیاسی نمائندگان پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 

ہمایوں سعید نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیج کر پاکستان کی ہر بیٹی کا مستقبل محفوظ کرسکتے ہیں۔ اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں۔ انہیں اس حق سے محروم نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کم سے کم 12 جماعتیں ہماری بیٹیوں کا حق ہے۔ انہیں یہ حق دلانا ہمارا فرض ہے۔ والدین کو چاہئے کہ بچیوں کو تعلیم دلائیں تاکہ ملک کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔ 

Related Posts