سپریم کورٹ قواعد اور طریقہ کار میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے قواعد اور طریقۂ کار میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں بھی منظور ہوگیا ہے، بل کے حق میں 60 سینیٹرز نے ووٹ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے قواعد، بالخصوص سو موٹو کے حوالے سے قواعد اور طریقۂ کار میں تبدیلی کا بل آج کے جاری سینیٹ اجلاس کے دوران منظور کیا گیا۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19ووٹ ڈالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سینیٹر ستارہ ایاز کی والدہ انتقال کر گئیں

 سپریم کورٹ اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت آج کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل 2023 کثرتِ رائے سے منظور ہوا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے سینیٹ اراکین نے احتجاج بھی کیا۔

اپوزیشن کے سینیٹرز نے سپریم کورٹ اصلاحات بل نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کثرتِ رائے کی بنیاد سپریم کورٹ کے متعلق بل کی منظوری کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2023 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا جسے گزشتہ روز منظور کرلیا گیا۔

بل کے مطابق بینچ کی تشکیل کا فیصلہ 3 ججز پر مشتمل کمیٹی کرے گی جو چیف جسٹس، 2 سینئر ترین ججز پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کی اکثریت کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

Related Posts