سیہون شریف میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن نہ ملنے پر شہری پریشان ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیہون شریف میں لاک ڈاؤن‘ راشن نہ ملنے پر شہریو ں کی پریشانی میں اضافہ
سیہون شریف میں لاک ڈاؤن‘ راشن نہ ملنے پر شہریو ں کی پریشانی میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیہون شریف: سیہون شریف میں لاک ڈاؤن، شہری گھروں تک محدود ہوگئے، راشن نہ ملنے پر لوگوں کو دشواری کاسامناکرنا پڑ رہا ہے، جبکہ دو وقت کی روٹی فراہم کرنے والے سب سے بڑے فلاحی مرکز پٹھان کافی بھی چار روز سے بند ہے۔

لوگ ایک وقت کے کھانے حصول کے لیے دربدر ہیں، جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے راشن تک مہیا نہیں کیا گیا۔۔

سیہون شریف میں لاک ڈاؤن کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے باعث روزانہ 3 سے 4 ہزار لوگوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنے والا واحد مرکز پٹھان کافی بھی 4 روز سے بند ہے، جس کی وجہ سے غریب، مسکین، دھاڑی دار لوگ شدید دربدر، مایوسی اور پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹھان کافی سے دو وقت کی روٹی دی جاتی تھی لیکن وہ بھی بند ہے جس سے بچے بڑے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ دو وقت کی روٹی کے لیے آنے والے زیادہ تر بچے ہیں جن کو کنٹرول کرنا مشکل کام ہے جبکہ اتنی سیکیورٹی نفری یا انتظامات ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیہون کے لوگوں کو راشن، وظیفہ یا امداد تو نہیں مل سکی لیکن جو دو وقت کی روٹی فراہم کرنے والے فلاحی مرکز پٹھان کافی کو بھی بند کردینا۔

انتظامیہ کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے، جبکہ اعلی حکام اس بات پر فوری طور نوٹیس لے کر پٹھان کافی پر بھاری نفری تعینات کرکے ننگر نیاز کو کھولا جائے تاکہ غریب، مسکین، بے سہارا لوگ ایک یا دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔

Related Posts