سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کوکٹاس راج مندرکاانتظام متروکہ وقف املاک بورڈکودینے کاحکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کوکٹاس راج مندرکاانتظام متروکہ وقف املاک بورڈکودینے کاحکم
سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کوکٹاس راج مندرکاانتظام متروکہ وقف املاک بورڈکودینے کاحکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اقلیتی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملتان پرلاب مندر کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرلاب مندر میں 26 مارچ کو ہولی منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کے روز لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، سیاسی کشیدگی کے باعث مندر کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اس موقعے پر عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نہ عدالتی حکم پر کوئی عمل کیا گیا اور نہ ہی چیف سیکریٹری نے خود آنے کی زحمت کی۔ چیف سیکریٹری نے پرلاب مندر پر خط لکھ کر کون سا تیر مارا؟ خط و کتابت کلرک کا کام ہوتا ہے، سیکریٹری کا نہیں۔ اس کا کام احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ 100 سال پرانا زمانہ نہیں کہ خط لکھ کر بیٹھ جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام 2 ہفتوں میں متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے پرلاب مندر کی بحالی اور سیکیورٹی کے انتظامات پر 14 روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کرک میں مندر جلانے والوں سے پیسے ریکور کیے جائیں، سپریم کورٹ 

Related Posts