سائنس دانو ں نے 535 نوری سال دور سیّارے کی تخلیق کی ویڈیو جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنس دانو ں نے 535 نوری سال دور سیّارے کی تخلیق کی ویڈیو جاری کردی
سائنس دانو ں نے 535 نوری سال دور سیّارے کی تخلیق کی ویڈیو جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 علمِ فلکیات کے ماہر سائنسدانوں نے ایک کمسن ستارے کے گرد تخلیق ہونے والے سیارے کی اہم تصاویر اور ویڈیو جاری کردی ہے۔

یہ سائنسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ ماہرینِ فلکیات نے کسی کمسن اور نوعمر ستارے کے گرد کسی سیارے کی تخلیق کے ابتدائی لمحات کی تصویر جاری کی ہو۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیضوی ڈسک ہے جس نے اے بی اورگے نامی ستارے کو گھیر رکھا ہے۔

اے بی اورگے نامی یہ ستارہ زمین سے تقریباً 535 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے یعنی اگر ہم روشنی کی رفتار سے اس سیارے کی طرف جائیں جسے دنیا میں تیز ترین سمجھا جاتا ہے، تب بھی ہمیں اس ستارے تک پہنچنے میں 535 سال لگ جائیں گے۔

دور بین سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ستارے کے گرد پیدا ہونے والی بیضوی ڈسک (اسپائرل ڈسک) کے قریب ایک چھوٹا سا ایس کی صورت بناتا ہوا نیم دائرہ موجود ہے جو ماہرینِ فلکیات کے نزدیک ایک نوزائیدہ سیارہ بن سکتا ہے۔

فرانس میں یونیورسٹی آف بورڈاکس میں فلکیاتی طبیعیات (آسٹرو فزکس) کے ماہر ایمانویل ڈی فالکو کے مطابق ایس سے ملتا جلتا جو نقطہ آپ دیکھ رہے ہیں، وہاں ایک نیا سیارہ جنم لے رہا ہے جبکہ اس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے خلاء اور بڑے سائز کے بیضوی دائرے بنتے دیکھے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ خلاء اور بیضوی دائرے گیس کی ڈسکس میں موجود تھے جو ایسے سیاروں نے ترتیب دئیے جنہیں دیکھنے کا آج تک اتفاق نہیں ہوسکا۔ ایمانویل ڈی فالکو کے مطابق حالیہ نوزائیدہ سیارے کی تصویر کیلئے انفراریڈ دور بین کا استعمال کیا گیا۔ 

Related Posts