طالبہ پر انسانیت سوز تشدد، نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسکول کی کمسن طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آنے کے بعد نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسکول میں طالبات نے اپنی ہی کلاس فیلو طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ مبینہ طور پر نشے سے منع کرنا تھی، ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ آئینی ادارے کی درخواست پردرج ہوا۔پولیس

معاملے کی سماعت کیلئے نجی اسکول کے مالک اور پرنسپل ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈی سی لاہور نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل کی سماعت کی۔

بعد ازاں ڈی سی لاہور نے آئندہ سماعت تک کیلئے نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی اور اس دوران اسکول کے امور دیکھنے کیلئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کردیں۔

اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کے متعلق اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔ طالبات کے والدین کی جانب سے بھی جواب جمع نہ کرائے جانے پر ہدایات دی گئیں۔

ڈی سی لاہور نے والدین کو بھی ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تحریری طور پر جواب جمع کرادیں۔ ڈی سی لاہور نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات کیں کہ والدین کو نوٹس بھی جاری کیا جائے۔

Related Posts