غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان افواہوں کو مسترد کردیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ 8.99 ارب ڈالر ہیں اور اس میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں اور تمام مقاصد کے لیے قابل استعمال ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1 ارب ڈالر کے حصول کا معاہدہ طے پاگیا

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران اب تک انٹربینک مارکیٹ کے ذریعے تقریباً 4.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے سالانہ نمائندہ رپورٹ مالی استحکام کا جائزہ برائے 2021ء جاری کی تھی۔ رپورٹ میں بینکوں، مالی اداروں، مالی منڈیوں، مالی مارکیٹ کے انفراسٹراکچر اور غیر مالی کارپوریٹ اداروں سمیت مالی شعبے کی کار کردگی اور خطرے کی جانچ کی گئی ہے۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کے بہتر انتظام اور ویکسین لگانے کی جامع مہم کے نتیجے میں عالمی معاشی سرگرمی میں بحالی کا جو عمل 2020ء کی دوسری ششماہی میں شروع ہوا تھا، 2021ء میں اس کی رفتار مزید تیز ہو گئی۔ تاہم، رسدی میں تعطل سے مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا اور کووڈ 19 کی نئی اقسام سے عالمی معاشی سرگرمی اور مالی منڈیوں کو چیلنجز درپیش رہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کو 2021ء میں کووڈ 19 کی دو لہروں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وبا کے مؤثر انتظام کی بدولت ان کے اثرات قدرے متعدل رہے، جبکہ اس سے معاشی سرگرمی کی مضبوط بحالی میں مدد ملی۔

Related Posts