سعودیہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ مملکت پاکستان کی مزید مالی امداد کر سکتی ہے۔

وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں بجٹ پر بریفنگ کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت مصر اور ترکیہ کی مالی امداد کر رہا ہے اور مزید سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کر رہا ہے۔

الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید امداد بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ مقامی اخبارات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے 4٫2 ارب ڈالر کی مزید امداد کی درخواست دی ہے جس میں 1٫2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور کھاد شامل ہیں۔

Related Posts