پاکستان کا ماحولیاتی نظام شدید موسمی حالات کیلئے حساس ہے۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کلائمیٹ رزیلئینٹ ایکو سسٹم کیلئے امریکا کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ ہمارا ماحولیاتی نظام شدید موسمی حالات کیلئے حساس ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے بیکر انسٹیٹیوٹ رائس یونیورسٹی ہیوسٹن کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین الائنس اینڈ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر جیسے حالیہ اقدامات کسانوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ فیس پر افواہوں کو مسترد کردیا

خطاب کے دوران پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے پانی کے تحفظ، چھوٹے ڈیمز کی تعمیر، چاول، گندم اور کپاس کی پیداوار بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔امریکی پالیسی سازوں، تھنک ٹینکس اور دانشوروں کے علاوہ مقامی ماہرین نے بھی مباحثے میں حصہ لیا۔

سفیرِ پاکستان سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا پورا ماحولیاتی نظام انتہائی موسمی حالات کیلئے حساس ہے جبکہ ہم نے عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے پانی کے تحفظ، جدید زراعت کی طرف منتقلی، دوبارہ شجرکاری، پانی کا ضیاع روکنے اور پانی کی پیمائش کیلئے اصلاحات کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 10 سال میں 10 گیگا واٹ سے زیادہ نئی بجلی اور 1 گیگا واٹ کے ہوا اور شمسی توانائی پر مبنی منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاہم یہ خلا پر کرنے، انرجی مکس کو مزید متنوع بنانے اور مقامی وسائل پر توجہ دے کر تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Related Posts