پاسپورٹ فیس میں اضافہ نہیں کیا، وزارت داخلہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
اسلام آباد:وزارت داخلہ کی پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیاگیا۔