سارا خان کی وائرل ویڈیو نے سب کو اُن کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارا خان کی وائرل ویڈیو نے سب کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا
سارا خان کی وائرل ویڈیو نے سب کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو نے لگیں۔

معروف اداکارہ سارا خان کی خوش اخلاقی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے، سارا خان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ایک نئی ویڈیو نے سب ہی کو اْن کی تربیت کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Sara Ali Khan wins the heart of millions over Internet, know why? | True Scoop

معروف اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹ سے باہر موجود فوٹو گرافرز سے اپنے گارڈ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خود معذرت کر رہی ہیں۔

اداکارہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گارڈز کو میڈیا ورکرز سے تحمل مزاجی سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے فوٹوگرافرز سے معافی مانگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا علی خان کے گارڈ کی جانب سے ایک فوٹو گرافر کو دھکا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر گر گیا تھا۔سارا علی خان کو اس واقعے کا علم ہونے کے بعد انہوں نے بذاتِ خود فوٹوگرافرز سے معافی مانگی۔

Related Posts