نجی شاپنگ مال میں نوجوان کی خودکشی، مشی خان کا رد عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب نجی شاپنگ میں بے روزگار نوجوان کی خودکشی کی وائرل ویڈیو دیکھ کر جہاں ہر کوئی صدمے میں گرفتار ہے، وہیں اداکارہ مشی خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

سینئر اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی جس کے بعد سے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوں، میری طبیعت یہ واقعات دیکھ کر عجیب ہورہی ہے کہ واقعی یہ سب ہورہا ہے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دنوں قبل ایک صحافی نے نوکری سے نکالے جانے پر مہنگائی کے باعث اپنی جان دے دی تھی اور اب دوسرا واقع رونما ہوگیا۔

اداکارہ نے حکومتی اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا ہم سب کی حکومت سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی عام اشیاء کو سستا کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جان سے جارہے ہیں اور آپ لوگ پچھلی حکومتوں کا رونا رورہے ہیں، بس کردیں، اس قوم پر رحم کھائیں، لوگ خودکشی کررہے ہیں، قوم کا دل رکھیں جو اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بے روزگاری سے تنگ کراچی کے 29 سالہ ذوہیر نے معروف شاپنگ مال کے اندر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی تھی۔مقتول کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں، جبکہ رہائش انچولی سوسائٹی 20میں تھی۔