ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام، سانول عیسیٰ خیلوی کا بہن لاریب کیلئے اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام، سانول عیسیٰ خیلوی کا بہن لاریب کیلئے اظہارِ تحسین
ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام، سانول عیسیٰ خیلوی کا بہن لاریب کیلئے اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف ہالی ووڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام کرنے پر عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنی بہن لاریب عطا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویژول افیکٹس آرٹسٹ لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے ہے جو ہالی ووڈ کی متعدد فلمز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں 10000 بی سی، پرنس آف پرشیا اور ایکس مین، ڈیز آف فیوچر پاسٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ڈرامے نے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں جگہ بنالی

ٹام کروز کی سب سے مشہور سیریز مشن امپاسیبل فال آؤٹ میں بھی لاریب عطا کے کام کی تعریف ہوئی۔ حال ہی میں فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے بھائی سانول عیسیٰ خیلوی نے بھی لاریب عطا کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ لاریب عطا نے ڈاکٹر اسٹرینج سیریز کے سیکول ڈاکٹر اسٹرینج، دی ملٹی ورس آف میڈنس میں ویژول آرٹسٹ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ فلم کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

لاریب عطا مشہوومعروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے بھائی سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ یہ خاتون کبھی سرخیوں میں رہنا بند نہیں کرتیں۔ میری بہن نے ایک بار پھر ایک بلاک بسٹر فلم پر کام کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanwal Esakhelvi (@sanwalesakhelvi)

متعدد مواقع پر معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی بیٹی لاریب عطا کی تعریف کی ہے۔ رواں برس 14 فروری کے روز عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ لاریب! ایک بار پھر تم نے میرا نام فخر سے بلند کیا۔ سلامت رہو۔ 

عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی بیٹی کی کامیابی پر خوش

رواں برس کے آغاز میں فروری کے دوران ہی لاریب عطا کو آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی کے علاوہ دیگر پاکستانی شخصیات نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

Related Posts