بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے مشہور زمانہ مزاحیہ فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔
سنیل شیٹی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے دت کی شمولیت سے فلم اور مقبول ہوگی، ہمارا ایک بہترین کمبی نیشن ہے جو کہ اسکرین پر بھی نظر آئے گا۔
’ہیرا پھیری‘ سیریز کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے اور شائقین فلم کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔
ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ کا اختتام، منی سیریز میں کونسے 5 پیغامات دیے گئے؟
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجے دت فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے، وہ فلم میں روی کشن کے ایک دور کے بھائی کا کردار ادا کریں گے جسے راجو، شیام اور بابو راؤ نے اکثر بیوقوف بنایا ہے۔