میں نے کہہ دیا کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے تو بہت اچھی ہے، ثانیہ مرزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sania Mirza likes Karachi biryani

کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کراچی کی بریانی کے سامنے تمام کھانوں کو پھیکا قرار دیدیا۔

کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے اور وہاں کی بریانی بہت مزیدار ہے لیکن جب میں نے جب میں کہہ رہی ہوں کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے تو بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہ کہ کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے کیونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ انڈیا میں بریانی میں آلو نہیں ہوتے،کراچی آکر اگر بریانی نہ کھاؤآلو والی تو مزہ نہیں۔

واضح رہے کہ  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزااور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ان دنوں پاکستان میں ہیں اور دونوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک مال کا دورہ کیا جہاں مداحوں کی طرف سے اسٹار جوڑی کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئیں

اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جمعہ کواپنے شوہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچی تھیں اورایئرپورٹ پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان آ کر ہمیشہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کاکہنا تھا کہ کراچی کی بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے اور ہمیشہ پاکستان میں قیام کے دوران بریانی کالطف اٹھاتی ہیں۔

Related Posts