بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر پر ریلیز ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر پر ریلیز ہوگی
بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر پر ریلیز ہوگی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر کے موقعے پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد فلم 2022ء میں ریلیز کیے جانے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان درجنوں ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ 13 مئی کے روز عید الفطر کے دن دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رادھے کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا ہے جس میں رندیپ ہودا ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئے جبکہ سلمان خان اور دیشا پٹنی کی اداکاری فلم کی ایک اہم خصوصیت سمجھی جارہی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ سینئر اداکار جیکی شروف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس سے قبل دونوں فنکار بھارت نامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔ جیکی شروف کا کردار بھی مداحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب نظر آتا ہے۔

جیکلین فرنانڈس بھی سلمان خان کی فلم میں ایک گانے کے ذریعے مہمان اداکار کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ عالمی وباء کے باعث مختلف پلیٹ فارمز کے تحت سلمان خان کی فلم عرب امارات، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 50 ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکار سلمان خان نے رادھے کا ٹریلر شیئر کیا جسے سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور سلمان خان اور دیگر اداکاروں کو تعریفی کلمات سے نواز رہے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی،  پاکستان نہیں چھوڑنا تھا۔ارسلان نصیر

Related Posts