سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کارگردگی پر سوالات اٹھادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کارگردگی پر سوالات اٹھادیئے
سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کارگردگی پر سوالات اٹھادیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی ہوتے ہوئے کوئی کام نہیں کیا، سوائے من گھڑت بیانات دینے کے۔

حال ہی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے اپنے چیئرمین پی سی بی کے دور میں فینسسی بیانات دینے کے علاوہ کوئی اہم کام نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے اور مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ رہیں یا چلے جائیں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ کہ لیکن، مجھے بتائیں کہ انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا ہے سوائے من گھڑت بیانات کے، انہیں ایک وقت میں ایک معاملے پر قائم رہنے کی ضرورت ہے، ورنہ معاملات جوں کے توں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب، پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے اشارے

مزید برآں سلمان بٹ نے پی سی بی چیئرمین پر انہیں کمنٹری کے مواقع سے باہر کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ کمنٹری سیکھ رہے تھے لیکن ذاتی اختلافات راستے میں آنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں دروازہ دکھایا گیا۔

سلمان بٹ نے مزید کہا کہ میں نے کمنٹری شروع کی، ایک دو ٹورنامنٹ بھی کیے، ساتھی کمنٹیٹرز سے بہت کچھ سیکھا جنہوں نے مجھے سراہا، پھر رمیز راجہ پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر آئے جو مجھ سے خاص محبت کرتے ہیں، میں کمنٹری سے باہر تھا کیونکہ آپ کو علم سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت ہے۔

Related Posts