سعید غنی نے آٹے کے بحران پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی نے آٹے کے بحران پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا
سعید غنی نے آٹے کے بحران پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومتِ سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے آٹے کے بحران پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

سندھ میں آٹے کے بحران پر گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ تحریکِ انصاف رہنما بتائیں دیگر صوبوں میں آٹے کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آٹے کے بحران سے وفاقی حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ دس روز تک ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی۔ سندھ حکومت کو 3 لاکھ ٹن گندم صوبہ بلوچستان اور پنجاب سے لینا تھی جو  نہیں ہوسکا۔

وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ 70 ہزار کی تعداد میں گندم کی بوریاں سندھ حکومت نے حاصل کر لی ہیں تاہم ملک بھر میں گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

سعید غنی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی 8 لاکھ ٹن گندم اٹھا کر فیڈ بنانے والی کمپنیوں کے حوالے کردی جس کے باعث  گندم کا بحران پیدا ہوا۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو بحران کا ذمہ دار نہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بے جا سیاسی محاذ آرائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آٹے کا بحران موجود ہے۔ کیا اس کی ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل  تحریکِ انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ حکومت پر جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

تحریکِ انصاف کے پارٹی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاؤس“ میں گزشتہ روز رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دو چار روز سے سندھ میں بانسریاں بج رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی  کا سندھ حکومت پر آٹے کا بحران پیدا کرنے کا الزام

Related Posts