پاکستان نے معاشی و سماجی میدان میں شاندار ترقی کی ہے۔روس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی و سماجی میدان میں شاندار ترقی کی ہے۔انہوں نے پاکستان کو 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی و سماجی میدان میں شاندار ترقی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وفد کا دورہ تائیوان، چین کی تازہ فوجی مشقیں

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا 75واں یومِ آزادی آج سے 3روز قبل منایا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف معاشی و سماجی سطح پر شاندار کامیابی بلکہ اقوامِ عالم میں عزت کا مقام بھی حاصل کیا ہے۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات اور فعال روابط اہم ہیں جبکہ دونوں ممالک مشترکہ کاوشوں سے علاقائی تعلقات اور استحکام کی مضبوطی میں اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر امریکا اور روس کے مابین جاری محاذ آرائی کے باعث دونوں ممالک سے تعلقات رکھنے والے ممالک کو سفارتی محاذ پر اپنا ایک ایک قدم پھونک کر رکھنا پڑتا ہے۔ روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کے باعث عالمی برادری 2 الگ الگ دھڑوں میں تقسیم نظر آتی ہے۔

Related Posts