رمضان میں کراچی کے کتنے شہری ڈکتیوں کا نشانہ بنے، کتنے شہریوں کی جان گئی؟ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DAWN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں رمضان 2024 کے دوران ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت پر 19 قتل اور 55 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 19 شہریوں کو قتل کردیا۔

2024 میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اب تک مجموعی طور پر 56 قتل اور 200 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال جنوری تا اپریل کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے 25 شہریوں کو گولی مار کر ہلاک جبکہ 110 افراد کو زخمی کیا تھا۔

2023 میں ڈکیتی مزاحمت پر 108 افراد ہلاک اور 469 زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس نے اس سال اب تک ڈاکوؤں کے ساتھ کل 425 مقابلے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ان کارروائیوں میں 55 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 439 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل سی پی ایل سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں 22627 جرائم رپورٹ ہوئے۔

91 دنوں کے دوران ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے 59 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

2024 کے پہلے تین ماہ کے دوران کراچی میں 373 کاریں، 15,968 موٹر سائیکلیں اور 6,102 موبائل فون چھین لیے گئے یا چوری کیے گئے۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کے 25 اور اغوا برائے تاوان کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے کراچی پولیس چیف کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل عمران یعقوب نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں جرائم کرنے والے افراد کی اکثریت بیرونی افراد کی ہے جن میں اندرون سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

Related Posts