پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادیوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تمام اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا اعلان

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم، سائیفر کا جھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا۔

چیف جسٹس کی تصویر پے جوتے، نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ جانور، اوئے زیبا جج، ٹیرین کے ابو، آئین شکن، فارن ایجنٹ اور گھڑی چور نااہل اب صرف تم ہوگے۔

Related Posts