فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران نافذ العمل کھیل کے قواعد و ضوابط جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے اختتام کے قریب ہیں۔ اتوار کے روز فائنل میچ کھیلا جائے گا، جبکہ عالمی کپ کے دوران اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے قواعد و ضوابط بھی وضع کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں فیفا کے قوانین فٹبال کی روزمرہ سرگرمیوں پر نافذ ہوتے ہیں۔ فیفا کی تاریخ میں پہلی بار منیجرز کو ورلڈ کپ کیلئے اپنے بینچ پر 15 کھلاڑیوں کے نام رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکش کا سجدۂ شُکر

کھیل کے دوران ایک 5 متبادل بنانے کی بھی سہولت دے دی گئی۔ اسکواڈ کا سائز 23 سے بڑھا کر 26 کھلاڑی کردیا گیا۔ رواں سیزن میں ورلڈ کپ میں 5 تبدیلیاں میچ کے 90 منٹ کے دوران 3 مراحل میں کرنی ہوں گی۔

اگر ناک آؤٹ مرحلے میں میچز اضافی وقت دیا جائے تو ہر ٹیم کواضافی متبادل دیا جاتا ہے۔ یورپی گیم میں پانچ متبادل نظر آئے۔

ویڈیواسسٹنٹ ریفری

حالیہ برسوں میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری یورپی گیم کے فرنچائز کا حصہ بن چکا ہے۔ اس موسم سرما میں قطر میں ورلڈ کپ جاری ہے۔ وی اے آر ریفری گیند کو ٹریک کرنے کیلئے اسٹیڈیم کی چھت کے نیچے نصب 12 ٹیکنگ کیمروں کا استعمال کرتا ہے۔

ہر کھلاڑی کے 29 ڈیٹا پوائنٹس تک 50 بار فی سیکنڈ پر پچ کی ان کی درست پوزیشن کا حساب لگایا جاتا ہے۔ جمع کیے گئے 29 ڈیٹا پوائنٹس میں آف سائیڈ کال کرنے کیلئے متعدد نکات دستیاب ہیں۔

ورلڈ کپ کے آفیشل میچ کی گیند ایڈیڈاز نے بنائی۔ گیند کی درست حرکت کو ٹریک کرنے کیلئے ایک آئی ایم یو (انرشل پیمائشی یونٹ) سینسر کے ساتھ نصب کیا جاتا ہے۔

ہینڈ بال کا اصول

بین الاقوامی کپ کے دوران ہونے والے 64 کھیلوں کو پریمیئر لیگ کی طرح ہینڈ بال کے اصولوں سے متعلق کرتا ہے جبکہ فیفا نے دیگر اہم اصول بھی مرتب کر لیے ہیں۔

شرٹ کی پابندی

کسی کھلاڑی کو شرٹ کے بغیر فٹبال کھیلنے کی اجازت نہیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ شائقین کو کپڑے ہٹانے یا جسم کے چھپانے والے حصوں کو ظاہر نہیں کرنا چاہئے۔ باڈی ٹیٹو اور باڈی پینٹ لباس کا حصہ نہیں ہیں۔

شراب نوشی کی ممانعت

قطر حکومت اور فیفا پہلے ہی ورلڈ کپ کے 8 اسٹیڈیمز کے اردگرد شراب کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔ نئے ضابطۂ اخلاق میں فیفا کا کہنا ہے کہ شائقین میچ کے دوران شراب یا کسی بھی قسم کی نشہ آور چیز کے زیرِ اثر نہ ہوں۔

غیر ضروری اشیاء اور سیاسی سرگرمیاں

شائقینِ فٹ بال پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی ہے کہ وہ بوتلیں، کپ، جار، کین یا کسی بھی دوسری قسم کی بند یا پھینکنے کے قابل اشیاء نہیں لے جاسکتے جس سے کسی کو چوٹ لگ سکتی ہو۔

فٹبال پرستاروں کو اسٹیڈیم میں کھانا لے جانے کی بھی اجازت نہیں جب تک کہ یہ بچوں یا طبی ضروریات کیلئے نہ ہو۔ شائقین اسٹیڈیم کے گراؤنڈ فلور پر کھانا اور سافٹ ڈرنکس حاصل کرسکیں گے۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ شائقین اسٹیڈیم اور اردگرد کے مقامات پر سیاسی بیان بازی، اشتعال انگیزی یا متعصبانہ پیغامات سمیت تمام تر فرقہ وارانہ اور نفرت خیز پیغامات سے دور رہیں۔ اس قسم کے مواد پر بھی پابندی ہے۔

 

Related Posts