راولپنڈی کے ڈرائیور کو مسافروں نے پشاور میں قتل کردیا، ملزمان گاڑی لے کر فرار ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کے ڈرائیور کو مسافروں نے پشاور میں قتل کردیا، ملزمان گاڑی لے کر فرار ہوگئے
راولپنڈی کے ڈرائیور کو مسافروں نے پشاور میں قتل کردیا، ملزمان گاڑی لے کر فرار ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تھانہ کورال کی حدود سے مسافروں کے روپ میں گاڑی بک کرانے والے 3 ملزمان نے پشاور لے جاکر 24 سالہ نوجوان ڈرائیور کو بیدردی سے قتل کر دیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان اپنی بیوہ ماں کا واحد سہارا تھا۔

ایم ایم نیوز کو موصولہ معلومات کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فائیو کے رہائشی اور محکمہ شماریات میں بطور ایل ڈی سی ملازم 24 سالہ اسد اللہ منیر “ان ڈرائیو” ایپ کے ذریعے اپنی گاڑی سیاہ رنگ کی “ہنڈا سوک نمبر 068 ایم کیو” چلا کر مزدوری بھی کرتا تھا۔ 

5 ستمبر 2021ء کو بھی وہ گھر سے گاڑی کے لیے نکلا تھا۔ رات ساڑھے گیارہ بجے تین افراد نے بحریہ ٹاؤن فیز فور سے پشاور کے لئے گاڑی بک کرائی۔ گاڑی کی بکنگ عدنان علی نامی شخص کے نام سے ہوئی۔ پشاور پہنچنے تک اسد اپنے ایک دوست کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعد ازاں اسد منیر کا فون آف ہوگیا اور اس کا رابطہ کٹ گیا۔ جس پر ورثاء نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے 6 ستمبر 2021ء کو اغواء کا مقدمہ نمبر 466/21 درج کرلیا۔ وقوعہ کے دوسرے روز 7 ستمبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان اسد منیر کو پشاور میں گاڑی چھیننے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ 72 گھنٹوں میں کئی ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کرسکتے ہیں، ڈاکٹر جمیل احمد

Related Posts