پندرہ جنوری کو عوام مفاد پرست ٹولے کو مسترد کر دیں، علامہ راشد سومرو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عوامی مسائل کا حل جمعیت علمائے اسلام کی اولین ترجیح ہے۔ جے یوآئی عوامی حقوق غصب کرنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی ، 15 جنوری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کر دیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں ملاجان گوٹھ ، کواری کالونی ، نیا ناظم آباد ، گرم چشمہ منگھوپیر، پختون آباد ، گلزار کالونی، تیسر ٹاؤن لیاری، شیرشاہ اور جامعہ امدادیہ بلدیہ ٹاؤن میں کارنرمیٹنگز عوامی اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی طاقتیں پاکستان، افغانستان کو لڑوانا چاہتی ہیں، افغان قونصلر جنرل

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ ، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان، صوبائی رہنماوںڑمولانا محمدغیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، مفتی محمد خالد ، مولانا محمد نصیب مینگل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
علامہ راشدمحمود سومرو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تبدیلی عملاً قوم کیلئے تباہی اور بربادی ثابت ہوئی، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں اور معاہدوں کے باعث آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد کی محرومیاں دور کرنے میں جے یوآئی نمائندے اپنا کردار ادا کریں گے ، جمعیت علمائے اسلام نے عوامی نمائندگی کیلئے باکردار ، دیانتدار اور صالح امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

Related Posts