کراچی میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا
کراچی میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے پہلی بار الیکٹرک بس شروع کی جارہی ہے۔

ایئرپورٹ آنے جانے والے مسافر بھی بس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے، جلد بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 10بسیں چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار چارجنگ میں بس 240 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی، بسوں کی چارجنگ کے لیے سولر سسٹم نصب کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں عوامی حمایت رکھتے ہیں، ہمارا رشتہ لوگوں سے جڑا ہے۔

کراچی کے لوگوں سے مینڈیٹ چھینا گیا، ان لوگوں کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن رد نہیں کرسکتا۔

کچھ اختیارات الیکشن کمیشن، کچھ حکومت اور کچھ عدلیہ کے پاس ہوتے ہیں، نوٹیفکیشن واپس لینے کا اختیار سندھ حکومت کا آئینی تھا۔شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیکیورٹی کے لیے متعلقہ اداروں سے خود رابطہ کرے، فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے متعلق وفاق کو خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سموں کی مقامی مینوفیکچرنگ شروع ہونے کا امکان

وفاق نے جواب دیا ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف لڑرہی ہے، وفاق نے جواب دیا فوج نے اضافی سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی، کل کابینہ میٹنگ میں گندم، امن وامان کی صورتحال پر بات ہوئی تھی، خدشات ہیں کے پی کی طرح سندھ میں بھی واقعات ہوسکتے ہیں۔

Related Posts