رینجرز اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، 3پستول اور متعدد ہینڈگرنیڈ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، 3پستول اور متعدد ہینڈگرنیڈ برآمد
رینجرز اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، 3پستول اور متعدد ہینڈگرنیڈ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے لیاری میں رانگی واڑہ اور مولا مدد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور مسلح ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سرور بلوچ، فائز عرف فیضی، صہیم عرف فہیم، جمشید اور شیراز شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول اور متعدد ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیےہیں۔

سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان فائز عرف فیضی اور صہیم عرف فہیم نے ملزم سرور بلوچ کے ایماء پر لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں واقع بسم اللہ ہوٹل کے مالک محمد حنیف سے بھتہ نہ ملنے پر مورخہ 06 اپریل 2021 کو ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک کا بیٹا امان اللہ اور ایک گاہک موقع پر ہلاک ہو گئے جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ کلری میں درج ہے۔

دوران تفتیش ملزم سروربلوچ نے اعتراف کیا کہ وہ 2009 سے 2013 تک لیاری گینگ وار سے منسلک رہا اور بھتہ خوری، منشیات فروشی اور گینگ وار کے مسلح مقابلوں میں شامل رہا۔ 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی ملزم اندرونِ سندھ فرار ہو گیا تھا اور 2019 تک روپوش رہا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 2019 کے آخر میں دوبارہ لیاری میں رہائش اختیار کی اور مذکورہ بالا ملزمان کے ساتھ مل کر بھتہ خوری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث رہا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تابش گوہر

Related Posts