وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس عوام کو بلیک میل کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس عوام کو بلیک میل کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا الزام
وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس عوام کو بلیک میل کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیرِ قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس عوام کو بلیک میل کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ایاز صادق کے بیان پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے  جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے کی باتیں کرکے اداروں اور اپوزیشن میں تصادم چاہتے ہیں۔ 

وزیرِ اعظم پر الزام لگاتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ہم پر غداری کے الزامات لگا کر اداروں سے تصادم کی راہ ہموار کرنا ہے جبکہ حکومت اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آٹا مہنگا کرکے حکومت نے عوام کی جیب پر 950 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔

داتا کی نگری لاہور میں 2 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت  کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں مہنگے آٹے سے عوام پر 950 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔رانا ثناء اللہ

Related Posts