مہنگائی آئی ایم ایف معاہدے کا نتیجہ، ہمارا کوئی قصور نہیں، رانا ثناء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سب کو متاثر کیا، مہنگائی کا طوفان ہمارا قصور نہیں بلکہ یہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، اس معاہدے پر عمل کرنا ہماری مجبوری بنی اور اگر معاہدہ آگے نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:

فروری میں نیٹ فلکس پر پیش کی جانیوالی فلمز اور سیریز کی فہرست

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ایک سازش کے نتیجے میں ملک کو عمرانی ٹولے کے حوالے کیا گیا، البتہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے نوازشریف کی قیادت میں جدوجہد کی ضرورت ہے اور مریم نواز اس جدوجہد کو لیڈ کرنے جارہی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ایسے ہی نہیں نائب صدر بنادیا، مریم نواز کی پارٹی کے لئے جدوجہد ہے، مشکل وقت میں ہمای یہ بہن اور بیٹی باہر نکلی، مریم کو نواز شریف کو تکلیف پہنچانے کے لئے ان کے سامنے گرفتار کیا، اس لئے مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

Related Posts