خاتون عائشہ کی درخواست پر ریمبو کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون عائشہ کی درخواست پر ریمبو کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈی جی آئی انویسٹی گیشن
خاتون عائشہ کی درخواست پر ریمبو کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈی جی آئی انویسٹی گیشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ملوث ملزم ریمبو سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تحریری بیان کی روشنی میں ملزم ریمبو اور اس کے دیگر 7 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون عائشہ نے ریمبو سمیت 12 ملزمان کے خلاف تحریری درخواست دائر کی تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ خاتون عائشہ نے گریٹر اقبال پارک واقعے کا ذمے دار ریمبو اور دیگر ساتھیوں کو قرار دیا تھا۔ شارق جمال کے مطابق ریمبو کے ایک ساتھی بادشاہ کو راولپنڈی سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس کے حوالے سے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم بڑے انکشافات کرتے ہوئے واقعے کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا ہے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کراتے ہوئے اپنے اہم بیان میں لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی ترتیب دیا تھا۔

متاثرہ خاتون عائشہ نے کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے۔

عائشہ نے اپنے تحریری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو اور اس کے ساتھی بلیک میل کرکے اب تک مجھ سے 10لاکھ روپے بٹور چکے ہیں۔ میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے تاحال کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سے مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

Related Posts