مری آنیوالے سیاحوں سے پولیس کی لوٹ مار،مقامی شہریوں کیلئے بھی بغیر رشوت داخلہ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

punjab Police looting tourists in Murree

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پولیس کیلئے لاک ڈاؤن کمائی کا ذریعہ بن گیا، اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے مری آنیوالے سیاحوں کو لوٹناشروع کردیا، مقامی شہریوں کیلئے بھی بغیر رشوت علاقے میں داخلہ بند کردیا گیا۔

لاک ڈاؤن کی آڑ میں اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کی جانب سے ناکوں پر سیر و تفریح کے لئے مری جانے والے سیاحوں سے انٹری کے نام پر 5 سو سے ایک ہزار روپے تک بٹورے جارہے ہیں۔

مری ،ایوبیہ، گلیات کے لوگوں کو آنکے آبائی علاقوں کاآئی ڈی کارڈ ہونے کے باوجودناجائزتنگ کیاجاتا ہے،پولیس کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تنگ کیا جارہا ہے۔

سترہ میل ٹول پلازہ کے پاس وفاقی پولیس کی طرف سے اس لوٹ مار کے لئے چودہ پندرہ سال کے لڑکوں کو رکھے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہےجو ناکے پر روکے گئے پریشان حال کار سواروں کے پاس جاکر انہیں بتاتے ہیں کہ اگر آپ مری کے مقامی شہری نہیں ہیں تو پولیس کبھی بھی آپ کو مری جانے نہیں دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ناکوں پر روزانہ سیکڑوں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیںاورپولیس کے یہ کارندے لوگوں کو بتاتے ہیں کہ اگر پانچ سو روپے دیتے ہیں تو گاڑی کی انٹری ہوجائے گی،یوں وفاقی پولیس ان لڑکوں کی مدد سے معاملات طے کرکے گاڑیوں کی انٹری کرانے میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان راستوں پر وفاقی پولیس، ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کے پانچ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

مری جاتے ہوئے سب سے پہلے سترہ میل ٹول پلازہ سے سو میٹر پہلے اسلام آباد پولیس کا ناکہ آتا ہےجس کے بعد پچاس میٹر آگے پنجاب پولیس نے ناکہ لگایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سی پیک کی وجہ سے خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،ڈاکٹر جمیل احمد خان

اسی طرح ایکسپریس وے پر انگوری روڈ یو ٹرن پر ٹریفک پولیس اور پھلگراں ٹول پلازہ پر پنجاب پولیس ناکے لگا کر مری جانے والوں کو اپنے اپنے انداز سے لوٹ رہی ہے۔

Related Posts