پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کیلئے اپنا بجٹ کل پیش کرے گی، سفارشات تیار ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کیلئے اپنا بجٹ کل پیش کرے گی، سفارشات تیار ہو گئیں
پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کیلئے اپنا بجٹ کل پیش کرے گی، سفارشات تیار ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 21-2020ء کیلئے 24 کھرب روپے کے بجٹ کو پیر کے روز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پنجاب اسمبلی میں بجٹ کل پیش کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب کا صوبائی بجٹ ٹیکس فری ہوگا جس میں سے 17 کھرب 80 ارب روپے جاری اخراجات کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبےکے بجٹ میں 3 کھرب 37 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ سفارش کی گئی ہے کہ زراعت پر انکم ٹیکس ریٹ بڑھایا جائے۔ پنشنرز کو دی جانے والی پنشن کی ادائیگی میں اضافہ کیا جائے جیسا کہ وفاقی حکومت نے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان کیا۔

بجٹ کی تیاری میں صحت اور تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔پنجاب نے 125 ارب روپےبنیادی صحت جبکہ 130 ارب خصوصی محکمۂ صحت کیلئے مختص کیے ہیں جس میں گزشتہ بجٹ کی بہ نسبت 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں سروسز پر سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے جو دسمبر 2020ء تک زیادہ تر سروسز پر نافذالعمل ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے ریونیو اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ 125 ارب 40 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔ 65 ارب روپے بورڈ آف ریونیو جبکہ 32 ارب روپے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت متوقع ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

Related Posts