کراچی میں کئی افراد کا ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد، وردیاں پھاڑ دی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی
کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں متعدد افراد نے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور وردیاں پھاڑ ڈالیں۔ پولیس ٹیم کو جان بچانے کیلئے فرار کا راستہ اختیار کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے شہرِ قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع ہوٹل میں چھاپہ مارا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق سفیر کی بیٹی کا قتل، نور مقدم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہوٹل میں موجود کئی افراد ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پر ٹوٹ پڑے۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد کی مبینہ ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔ پولیس پارٹی جان بچا کر بھاگ نکلی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی میں ہوٹل پر چھاپہ مارنے کیلئے جانے والے پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او پر تشدد کیا گیا۔ ہوٹل مالک ملزمان کو فرار کروانے میں براہِ راست ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم پر ہاتھ ڈالنا اور کارِ سرکار میں مداخلت سنگین جرائم ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

Related Posts