شہباز گل کو سندھ آکر دھوکا دہی سے اجتناب کرنا چاہئے، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Information Minister Nasir Hussain Shah talks to the media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ میں وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے تھا اور شہباز گل نسبتاً غیر فعال اسپتال پہنچ گئے۔

شہباز گل کو جیکب آباد کے نسبتاً غیرفعال اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ JIMS جائیں جہاں مریض موجود ہیں مگر وہ نہیں گئے۔ جیکب آباد کے مرکزی اسپتال میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ بھی ہے، شہباز گل باوجود دعوت کے وہاں بھی نہیں گئے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز گل نے انتظامیہ کی جانب سے بھی جیکب آباد کے مرکزی اسپتال کے دورے کی دعوت بھی مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے نسبتاً غیرفعال جس اسپتال میں شہباز گل گئے، وہاں کورونا وارڈ بھی موجود ہے، شہباز گل باوجود دورے کی دعوت کے اسی اسپتال کے کورونا وارڈ تک میں نہیں گئے، جو مکمل فعال ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں این آئی سی وی ڈی، جمس، ایس آئی یو ٹی کے اسپتالوں کا ذکر کیا۔ شہباز گل عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے والے سندھ کے اسپتالوں میں جانے کے بجائے گمراہ کرنے کیلئے نسبتاً غیرفعال اسپتال پہنچے۔

شہباز گل کی نیت اگر درست ہوتی تو وہ کبھی بھی نسبتا غیرفعال اسپتال کا دورہ نہ کرتے۔ جیکب آباد کے سول اسپتال کے بیشتر مریض JIMS منتقل کئے جاچکے ہیں۔ جیکب آباد کا 133 بستروں پر مشتمل JIMS اسپتال اسٹیٹ آف آرٹ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے بھی جیکب آباد کے JIMS اسپتال کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

Related Posts