وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں بادشاہ سلامت کی غلامی کو وفاداری کا معیار قرار نہیں دیاجاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی شریف اور زرداری فیملی لمیٹیڈ جماعت نہیں جہاں بادشاہ سلامت کی غلامی ہی وفاداری کا معیار ہو۔
معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ لینے سے کوئی جمہوری نہیں ہوسکتا، باپ، بیٹے اور آگے پوتے پوتیوں کے غلام اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی جرات نہیں کرسکتے، اس لیے آپ کو یہ بہت بڑی بات لگتی ہے کہ پی ٹی آئی وزراء کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
پی ٹی آئی کوئی شریف اور زرداری فیملی لمیٹڈ جماعت نہیں جہاں بادشاہ سلامت کی غلامی ہی وفاداری کا معیار ہو
بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ کر جمہوری نہیں ہو جاتا کوئی
باپ، بیٹے اور آگے پوتوں پوتیوں کے غلام اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی جرات نہیں کر سکتے اس لیے آپ کو یہ بہت بڑی بات لگتی ہے۔ https://t.co/CKpJGkHKxA— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2020
گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء ایک دوسرے سے گتھم گتھا نظر آتے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہر روز ہزاروں افراد بیمار ہو رہے ہیں اور سینکڑوں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء کی بحث و تمحیص سے ظاہر ہے کہ تبدیلی سرکار وائرس کے خاتمے کیلئے کتنی سنجیدہ ہے۔ ظاہر یہ ہوتا ہے کہ تحریکِ انصاف سیاسی جماعت کے نام پر ایسے افراد کا جمگھٹا ہے جو سیاسی مفادات کیلئے اکٹھا ہوا اور اب پاکستان کی بربادی چاہتا ہے۔
PTI ministers tearing into each other at the height of pandemic as hundreds are dying & thousands getting infected says a lot about how serious this Tabdeeli Sarkar is. Only goes to show that it is a hotchpotch of political vested interests put together that is ruining Pakistan!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ میں وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے تھا اور شہباز گل نسبتاً غیر فعال اسپتال پہنچ گئے۔
ناصر حسین شاہ نے 3 روز قبل کہا کہ شہباز گل کو جیکب آباد کے نسبتاً غیرفعال اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ جے آئی ایم ایس جائیں جہاں مریض موجود ہیں مگر وہ نہیں گئے۔ جیکب آباد کے مرکزی اسپتال میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ بھی ہے، شہباز گل باوجود دعوت کے وہاں بھی نہیں گئے۔
مزید پڑھیں: شہباز گل کو دھوکا دہی سے اجتناب کرنا چاہئے، ناصر شاہ