اسٹاک مارکیٹ میں 865.3 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 865.3 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 865.3 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینج مارک کے ایس ای 100انڈیکس پیر کے روز تقریباً 900 پوائنٹس گر گیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کردہ 100bps پالیسی ریٹ میں اضافے کے بعد پورے بورڈ میں فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 865.3 پوائنٹس یا 2 فیصد سے زیادہ کی کمی سے 42,071.3 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعے کے روز اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے کلیدی شرح سود میں 100bps کا اضافہ کرنے کے بعد، سرمایہ کاروں نے اس پیشرفت پر ردعمل ظاہر کیا جس نے مارکیٹوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کو صحیح فیصلے کرنے ہونگے، مفتاح اسماعیل

مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل کیے گئے سروے میں مارکیٹ کے شرکاء کی اکثریت نے پیش گوئی کی تھی کہ مرکزی بینک شرح سود کو 15% پر برقرار رکھے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

Related Posts