پنجاب حکومت عمران خان کے ایک اشارے کی منتظر ہے،فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت عمران خان کے ایک اشارے کی منتظر ہے،فیاض الحسن چوہان
پنجاب حکومت عمران خان کے ایک اشارے کی منتظر ہے،فیاض الحسن چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بطور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب اعلان کرتا ہوں کہ پنجاب حکومت عمران خان کے ایک اشارے کی منتظر ہے۔ لیکن اب پی ڈی ایم اسمبلیوں کے معاملے پر یوٹرن لے رہی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن شاہ سے زیادہ شاہ کا غلام نہ بنے۔ عوام اور اداروں کے پاس فوری الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ کسی نے زرداری، آل شریف، مولوی فضل الرحمان کی عقیدت کی عینک پہن رکھی ہے اس لیئے انہیں لوگ کم نظر آتے ہیں۔

راولپنڈی کی تاریخ میں اتنا بڑا اجتماع آج تک نہیں ہوا ہے۔ جب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہوا ہے، پی ڈی ایم کے ہوش اڑ گئے ہیں، عجیب و غریب تبصرے کیئے جا رہے ہیں۔ میڈیا پی ڈی ایم کی منافقت کو بے نقاب کر رہی ہے۔

پرویز الٰہی کے ساتھ تعلق 22 سال پرانا ہے، وہ وعدہ نبھانے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگلے پانچ منٹ میں ہی پرویز الٰہی کا بیان آگیا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کا کردار اڑھائی سالوں کے دوران مشکوک ہے۔

الیکشن جب بھی ہوں، ایک سال بعد یا دس سال بعد، عوام پی ڈی ایم کو ووٹ نہ دیں گے۔تیرہ جماعتوں کے ٹولے نے 44 فیصد مہنگائی عوام پر مسلط کی ہے۔حکومت 991 ارب روپے ہر ماہ قرضہ لے رہی ہے۔تمام اشارے معیشت کے زمین بوس ہونے کا بتا رہے ہیں۔

معیشت کے دیوالیہ پن کا 80 فیصد خدشہ ہے۔عمران خان کے دستخط والا ایک بلا اور شرٹ بھی کروڑوں روپے میں بکتی ہے۔توشہ خانہ کے ذریعے عمران خان کے کردار کشی کی گئی ہے۔اب صرف ایک راستہ ہے کہ فوری الیکشن ہوں تاکہ ملک معاشی و معاشرتی بحران سے نکلے۔

Related Posts