پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے مسلسل تین شکستوں کے بعد لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل8) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آٹھواں میچ جوکہ کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 185 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جیتنے کےلیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کے 185 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز میں 118 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز نے حالیہ ہونے والی تین شکستوں کے بعد ٹیم میں دو تبدیلیاں کی  تھیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید نے کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کیا۔

لاہور قلندرزکے اسکواڈ میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل تھے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے زیر کردیا

کراچی کنگزکے اسکواڈ میں میتھیو ویڈ، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عماد وسیم (کپتان)، عرفان خان نیازی، بین کٹنگ، محمد عامر، عمران طاہر، عامر یامین، عاکف جاوید شامل تھے۔

Related Posts